Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکیا کا ڈوئل سم کلاسک فون متعارف‎

نوکیا کمپنی کی جانب سے دو کلاسیک نوکیا فیچرز فون کو ریفریش کرکے پیش کردیا گیا ہے۔ ان اسمارٹ فونزمیں نوکیا 106 (2018) اور نوکیا 230 شامل ہیں۔ نوکیا 106 کو کمپنی نے ابتدائی طور پر ایک سم کے ساتھ متعارف کرایا تھا تاہم ریفریش ورژن میں اسے ڈوئل سم فون کردیا گیا ہے۔فون کے اسٹوریج کو بھی بڑھایا گیا ہے اور اب یہ دو ہزار ایس ایم ایس اپنے اندر محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فون کا ریم 4 ایم بی ہے۔ اسمارٹ فون میں کوئی کیمرہ شامل نہیں کیا گیا۔اسمارٹ فون کی بیٹری 800 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس کا ٹاک 15 گھنٹے سے زائد ہے۔ نوکیا 230 میں کمپنی نے کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی ہے البتہ اس کو دو نئے رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے جس میں ہلکا گرے اور گہرا نیلا رنگ شامل ہیں۔
 

شیئر: