Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت اجودھیا میں مندر کی تعمیر کیلئے آرڈی ننس لائے، رام دیو کا مشورہ

    وارانسی - - -بابا رام دیو نے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر جلد کرنے کی وکالت کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ مودی حکومت اس کی تعمیر میں رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے آرڈیننس لائے۔ وارانسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمجھوتے کا دور اب نکل چکا ۔ طویل جدوجہد کے 25 سال گزرچکے۔ اب نہیں تو مندر کی تعمیر کب ہوگی۔ مندر جلد نہیں بنا تو سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور فرقہ وارانہ ماحول گرم ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان عدم تشدد اور پیار کے راستے پر چلنے والا ملک ہے ۔یہاں تشدد نہیں ۔ سبھی چاہتے ہیں کہ اجودھیا میں مندر کی تعمیر ہو۔ ایسے میں ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی طرز پر بغیر کسی تاخیر کے مندر تعمیر کے کام کا آغاز جلد ہونا چاہئے۔دریں اثناء بی جے پی کے شعلہ بار رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے یوپی کے ضلع اناو میں اجودھیا میں مندر کی تعمیر کے سلسلے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی انتخابات سے قبل  مندر کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائیگا۔ اسے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ انہوں نے نواب گنج میں آیوشمان اسکیم سے مستفید ہونیوالوں میں گولڈ کارڈ تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات 2019سے قبل ہر حال میں مندر کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائیگا۔ اس کیلئے چاہے کوئی قانونی ہی کیوں نہ پاس کرانا پڑے۔
مزید پڑھیں:- - - - -انتخابات سے قبل مندر تعمیر کا کام شروع ہوجائیگا،ساکشی مہاراج
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: