Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسانوں کا قرضہ کیوں معاف نہیں کیا جا سکتا ، راہول

نئی دہلی..... مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے کانگریس صدر راہول گاندھی نے سیونی انتخابی حلقہ میں ایک انتخابی جلسہ میں کہا کہ ریاستی حکومت نے حصول اراضی قانون پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا۔بڑے بڑے صنعتکا ر کسانوں، آدی واسیوں کی زمینیں غیر قانونی طریقہ سے زبردستی ہڑپ رہے ہیں۔ روزگار ختم ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے ہزاروں وعدے کیے لیکن کوئی ودہ نہیں نبھایا۔ ویاپم گھپلے کا کیاہوا جس میں50گواہوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کو بدعنوانی کا مرکز بنا دیا ہے۔راہول نے یہ بھی کہا کہ اگر وزیر اعظم ہندوستان کے دولتمند ترین لوگوں کا قرضہ معاف کر سکتے ہیں تو کسانوں کا قرضہ کیوں معاف نہیں کیا جاسکتا۔واضح ہو کہ 28نومبر کو مدھیہ پردیش میں230اسمبلیوں کے سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔
 

شیئر: