Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا“

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کے بعد ایک دوسرا بم ناکارہ بنایا گیا جس سے شہر بڑی تباہی سے بچ گیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں بم دھماکہ کرنے والے دہشت گردوں نے بڑی تباہی پھیلانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہو سکتی تھیں۔تفتیشی حکام کے مطابق دھماکے میں 500 گرام سے زائد بارودی مواد کا استعمال کیا گیا تھا جس سے 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔ جبکہ ناکارہ بنائے گئے بم کو ٹفن کی شکل میں تیار کیا گیا تھا جس کا وزن 2 کلوگرام تھا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا منصوبہ تھا کہ پہلے چھوٹا دھماکا کیا جائے جس کے بعد لوگ لوگ جمع ہونے پر دسرا بڑا دھماکا کیا جاتا جس کے نتیجے میں بڑی تباہی پھیل سکتی تھی۔ دوسری جانب ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دھماکے کی تفتیش میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔
 
 

شیئر: