Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب کو ایک اور کیس مل گیا‘ بڑی کرپشن کا انکشاف

لاہور: قومی احتساب بیورو کو ایک اور سرکاری محکمے سے متعلق ریکارڈ مل گیا ہے جس کے مطابق محکمہ لیبر میں بڑے پیمانے پر مبینہ طور پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جس پر نیب نے تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق 5 ارب روپے کی بڑی رقم سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے بنایا گیا پروگرام بدعنوانی کی نذر ہوگیا ہے۔ محکمہ لیبر نے چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے کوئی کام نہیں کیا جبکہ 70 کروڑ سے زائد رقم خرچ بھی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروگرام کے تحت ٹائر شاپس، ہوٹل ، پٹرول پمپس کھانے پینے کی دکانوں سمیت دیگر جگہوں پر کام کرنے والے بچوں کو کام سے ہٹا کر اسکولوں میں داخل کرانا تھا اور پھر ان بچوں کی تعلیم و تربیت کی نگرانی بھی کرنی تھی۔ تاہم محکمہ لیبر ان میں سے کسی ایک پروگرام پر بھی مکمل عمل نہ کرسکا، جس کے بعد محکمہ لیبر نے نیب میں پروگرام کا مکمل ریکارڈ پہنچا دیا ہے ۔ نیب نے ریکارڈ ملنے پر موجودہ پروجیکٹ ڈائریکٹر سہیل شہزاد اور سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر سعید وٹو سمیت دیگر افسران شامل تفتیش کر لیا۔ 
 
 

شیئر: