Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیرا عظم کل امارات جائیں گے‘ امدادی پیکیج کی توقع

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر کل روانہ ہونگے۔ ذرائع کے مطابق اہم دورے کے دوران امارات حکومت کی جانب سے پاکستان کے لیے امدادی پیکیج ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ابوظبی کے ولی عہد شیخ زید بن النیہان سے ملاقات کریں گے جبکہ شیخ زید وزیر اعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے ۔ وزیر اعظم کے ساتھ امارات جانے والے وفد میں وزیروزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، مشیر تجارت رزاق داﺅد بھی شامل ہوں گے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پہلے ہی متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔
 

شیئر: