Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارچ تک جھاڑو پھرجائے گی،شیخ رشید

لاہور... وفاقی  وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ سال مارچ تک جھاڑو پھرجائے گی۔فالودے اور ویلڈنگ والوں کے سر پر کھیلنے والے جیل کا خام مال ہیں ۔یہ لوگ جلد جیل میں ہوں گے۔ عمران خان بہترین انداز میں کام رہے ہیں ،وہ جتنی محنت کررہے ہیں اتنی کسی کے بس میں نہیں ۔پاکستان ریلوے 100دن کے ٹارگٹ میں 10ٹرینیں چلانے کا ہدف پوراکرے گا۔ پاکستان ریلوے 6ٹرینیں چلاچکا۔مزید4 ٹرینوں کا افتتاح 23نومبر کو وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔اگلے ہفتے چائنہ کے ڈپٹی منسٹر سی پیک کے حوالے سے بات کرنے پاکستان آرہے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ معلوم نہیں عمران خان نے یوٹرن والی بات کس سوال کے جواب میں کہی۔ عمران خان بہترین انداز میں کام رہے ہیں۔ عمران خان جتنی محنت کررہے ہیں اتنی کسی کے بس میں نہیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں جارہے ہیں اور نہ (ن) لیگ میں جارہے ہیں۔ چند دن قبل چوہدری نثار سے تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ میں نے اس سے متعلق ٹھیک بات کہی۔اگر اس وقت چوہدری نثار میری بات مان لیتے تو کم از کم 40 ارکان ساتھ ہوتے۔فواد چوہدری سے متعلق انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیراطلاعات بالکل ٹھیک کام کررہے ہیں۔ صدر مملکت کو ان کے منصب کے مطابق پروٹوکول مل رہا ہے۔

شیئر: