Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف فیملی کیخلاف نئے نیب ریفرنس دائر ہونگے

  اسلام آباد ...وفاقی حکومت نے رائے ونڈ میں شریف خاندان کی رہائش ور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہوائی سفری اخراجات کے کیس نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق حکمران بہت بے دردی کے ساتھ سرکاری پیسہ استعمال کرتے رہے۔اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔مریم نواز نے بھی 3 کروڑ روپے کے اخراجات سے سرکاری طیارے کا استعمال کیا تھا ۔شریف خاندان کے اخراجات پر نیب ریفرنس دائر کرے۔ تمام ثبوت فراہم کئے جائیں ۔نیب قوانین میں ترمیم کےلئے تیار ہیں۔ ادارے کو کمزور نہیں کریں گے۔نیب پر مزید نگرا نی کا ادارہ بٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ہفتہ کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے میڈیا افتخار درانی نے کہا کہ رائے ونڈ میں شریف خاندان کی ر ہائش اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہوائی سفری اخراجات کے کیس کو نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 60 کروڑ روپے اپنے ہوائی سفر پر خرچ کئے رائے ونڈ کی سیکیورٹی پر 60 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔انہوںنے کہاکہ سابق حکمران بہت بے دردی کے ساتھ سرکاری پیسہ استعمال کرتے رہے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے بھی 3 کروڑ روپے کے اخراجات سے سرکاری طیارے کا استعمال کیا تھا۔تمام کیسز نیب کو بھجوائے جارہے ہیں۔وز یراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ شریف خاندان کے اخراجات پر نیب ریفرنس دائر کرے۔ تمام ثبوت فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب ہاوس میں بڑی تعداد میں بھاری رقوم کے تحفے تحائف د ئیے گئے۔

شیئر: