Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جو بات پر اڑے اسے ضدی کہتے ہیں، زلفی بخاری

لاہور... مشیر برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ خان صاحب نے یو ٹرن کی بہت بڑی بات کی ہے۔ایک لیڈر ہی یو ٹرن کی بات کرسکتا ہے۔ کوئی شخص اپنی بات پر اڑا رہے اسے ضدی کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا جو استعفیٰ دوں۔میرا کیس عدالت میں ہے اور عدلیہ میں قابل ججز ہیں جو بھی وہ فیصلہ کریں گے قبول کروں گا۔ ججز کو اپنا کام کرنے دیں،جو بھی فیصلہ کرینگے قبول ہو گا۔سےمےنار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ کرپشن ختم ہو۔ برسوںمیں آپ کو فلاحی ریاست دیں،یہ کام6 ماہ میں نہیں ہو سکتا۔ وائٹ پیپر تیار کر رہے ہیں جس میں بتائینگے کہ ماضی میں کتنی کرپشن ہوئی ہے۔میرے محکمے میں پہلے بہت کرپشن تھی ہماری ساری ٹیم کچھ کرنا چاہتی ہے۔ چیف جسٹس نے اورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جو قابل تحسین ہے۔ نئی ایپ بنا رہے ہیں جس میں بیرون ملک پاکستانی ملازمتوں کے لئے اپنی درخواستیں دے سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اوورسیز کی شکایات کے ازالے کے لئے الگ سے ایک ایپ بنا رہے ہیں۔ بیس ارب ڈالر جو بیرون ملک سے آتے ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ اس کے لئے باقاعدہ چینل بنائیں۔ 

شیئر: