Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک توڑنا نہیں چا ہتے ،محمود اچکزئی

کوئٹہ ...پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک توڑنا نہیں چا ہتے مگر ایک بات واضح کر دیتے ہیں کہ بحیثیت قوم دوسرے درجے کے شہری کے طور پر ملک میں نہیں رہنا چا ہتے کچھ لو گوں کی غیر ذمہ داری کی یہ حد ہے کہ بات کرنے کی بجائے پی ٹی ایم کو امریکہ سے جوڑتے ہیں ایس پی طاہر خان داوڑ شہیدقتل کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ بالکل جائز اور بجا ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے اچکزئی نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا کہ ملک کو کس طرف لے جا یا جا رہا ہے ملک کو چلانے کے لئے مثبت سوچ کی ضرورت ہے جب کوئی اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھا تا ہے تو ان کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جا تا ہے ایس پی طاہر داوڑ اس ملک کے قانون کے رکھوالے تھے جب ان کیساتھ یہ ظلم ہو تا ہے تو ہم پھر کس طرح سمجھیں کہ اس ملک میں عام پشتونوں کی کیا حیثیت ہو گی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی پشتونوں کی حقوق کی ترجمان ہے اور پشتونوں کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کرینگے۔

شیئر: