Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیری رہنماوں کی نظر بندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی

اسلام آباد...پاکستان نے آسیہ اندرابی کیخلاف ہندوستانی چارج شیٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات پر کشمیری رہنماوں کی نظر بندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں ۔ ہندکا جمہوریت ہونے کا دعویٰ سنگین مذاق ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان آسیہ اندرابی کیخلاف ہندوستانی چارج شیٹ کی مذمت کرتا ہے۔ کشمیر میں حق خود ارادیت کو دہشت گردی قرار دینے کی ہندوستانی کوششیں یکسر ناکام رہیں۔ ہندکشمیری خواتین بزرگوں اور بچوں کو دہشت گرد ثابت کرنے میں ناکامی تسلیم کرے۔ 

شیئر: