Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیلی کمیونیکشن کمیٹی کی اتصالات خدمات فراہم کرنےوالی کمپنیوں کے خلاف کارروائی

ریاض.... ٹیلی کمیونیکشن کمیٹی نے خلاف ورزیوں پر اتصالات کمپنیوں پر 14 ملین ریال جرمانے عائد کر دیئے ۔ کمیٹی نے صارفین کی جانب سے کی جانے والی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے اتصالات کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں پر 14 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں ۔ سبق نیوز کے مطابق ٹیلی کمیونیکشن کی کمیٹی نے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لینے کے بعد ان پر کارروائی کرتے ہوئے اتصالات کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے غفلت برتنے پر 14 ملین ریال جرمانے عائد کئے ۔ٹیلی کمیونیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ محفوظ انٹر نیٹ فراہم کرنے کے قوانین کے حوالے سے بھی کمیٹی کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق بچوں کے استعمال کےلئے محفوظ انٹر نیٹ سروس فراہم کرنا لازمی ہے ۔ اس ضمن میں کمیٹی کے 2 لاکھ 48 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں ۔ کمیٹی کو صارفین کی جانب سے انٹر نیٹ سروس میں تعطل کے حوالے سے بھی متعدد شکایات موصول ہوئیں جن پر تادیبی کارروائی کی گئی ۔ 

شیئر: