Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالی حالت کی بہتری کیلئے کرکٹ کارخ کیا، پریٹی زنٹا

بالی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا نے کہا ہے کہ اپنی مالی حالت کی بہتری کیلئے میں نے فلمیں چھوڑ کر کرکٹ کی دنیا کارخ کیا۔انڈین پریمیئر لیگ کا میرا تجربہ انتہائی کامیاب رہا ۔ جلد نئی فلم میں کام کرتی نظر آﺅںگی۔ایک انٹرویو میں بالی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا نے کہا کہ اپنی مالی حالت کی بہتری کےلئے میں نے فلموں کو چھوڑ کر کرکٹ کی دنیا کا رخ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں انڈین پریمیئرلیگ میں بہت متحرک رہی اور میرا یہ تجربہ بہت کامیاب رہا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سنی دیول کی نئی فلم میں سپنا کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی ہے ۔ یہ ایک غصیلی دیسی عورت کا کردار ہے جو میری شخصیت کے بالکل برعکس ہے۔ پریٹی نے کہاجب مجھے اس فلم کی پیشکش کی گئی تو میں کرکٹ کی دنیا پر توجہ دے رہی تھی اور اس کاا سکرپٹ بھی مجھے اپنی شخصیت کے لحاظ سے اجنبی محسوس ہوا۔ میرا خیال تھا کہ یہ میں بالکل نہیں کروں گی۔ اس سے پہلے مجھے کبھی یہ خیال نہیں آیاتھا لیکن اب میں اس کا تجربہ کرنا چاہتی ہوں، میں ایک اداکارہ ہوں اور میرا خیال ہے کہ میں یہ کرسکتی ہوں۔
 
 

شیئر: