Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ڈیجیٹل سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک قرار

کراچی ...گوگل کے مارکیٹنگ ہیڈ نے پاکستان کو ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک قرار دے دیا۔اپنے بلاگ میں پاکستان کی 5خصوصیات گنوا دیں اور کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ گوگل کے مارکیٹنگ ہیڈ نے پاکستان کو ڈیجیٹل فاسٹ ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگلے چند سالوں میں پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی آبادی بننے کے ساتھ چوتھی تیز رفتار ترقی کرنے والی معیشت بھی بن جائے گا ۔ا سمارٹ فونز اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔سی پیک کے تحت فور جی ٹیکنالوجی میں بھی بہتری کی امید ہے۔

شیئر: