Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں ٹرام دوبارہ چلے گی

کراچی ...سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے اور ٹرام لائن کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ریلوے لائن کو قبضہ مافیا سے کلیئر کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ہفتہ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ عدالت نے حکم دیا کہ کراچی بھر میں قبضہ کی گئی ریلوے کی زمینوں کو واگزار کروا کر کراچی سرکلر ریلوے کو فوری بحال کیا جائے۔ ڈی ایس ریلوے نے بتایا کہ بیشتر علاقوں میں ریلوے کی زمینوں پر قبضہ ہے۔عدالت نے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے تمام علاقوں سے ریلوے لائن کلیئر کرانے کی ہدایت جاری کی۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے ٹرام لائن کی بحالی کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیاحتی مقاصد کیلئے صدر سے اولڈ سٹی ایریا تک ٹرام چلائی جائے۔ کے ایم سی اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے بوگیاں تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ مقامی انتظامیہ ریلوے کی مدد سے سرکلر ریلوے کے روٹ کا تعین کرے گی۔ سپریم کورٹ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن پورے شہرمیں تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح حکم دیا کہ اب کراچی میں کوئی تجاوزات نظر نہ آئے۔ایف ٹی سی پل کے نیچے تعمیر کی گئی دکانیں مسمار اس کے علاوہ شارع فیصل اورراشد منہاس روڈ پر ہر طرح کی تجاوزات ختم کی جائیں۔
 

شیئر: