Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ کی سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں0-2سے ناقابل شکست فتح

  کینڈی: انگلینڈ نے 3ٹیسٹ کی سیریز کے دوسرے میچ میں 57رنز سے کامیابی حاصل کرکے میزبان سری لنکا سے سیریز میں ناقابل شکست فتح حاصل کرلی۔میچ کے آخری روز سری لنکا کو75رنز جبکہ انگلینڈ کو 3وکٹیں درکار تھیں۔انگلینڈ نے آخری 3وکٹ با آسانی حاصل کر کے میچ اپنے نام کرلیا۔انگلش کپتان جوئے روٹ کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر 290رنز کی پہلی اننگز کھیلی ۔جس میں جوس بٹلر اور سیم کرون کی نصف سنچریاں شامل تھیں۔پریرا نے 4اور پشپا کمارا نے 3وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 336رنز کی جوابی اننگز کھیلی۔اوپنر دیموتھ کرونا رتنے نے 63،ڈی سلوا نے 59اور روشان سلوا نے 85رنز بنائے۔جیک لیچ اور عادل راشدنے 3، 3وکٹیں حاصل کیں، جبکہ معین علی نے 2کھلاڑیوں کا شکار کیا۔دوسری اننگز میں کپتان جوئے روٹ کی عمدہ سنچری 124کی بدولت انگلینڈ نے 346رنز بنائے۔دوسری اننگز میں 301رنز کے ہدف کیلئے میزبان سری لنکا 243رنز بنا سکی۔دوسری اننگز میں جیک لیچ نے 5جبکہ معین علی نے 4وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے 57رنز سے میچ جیت کر سیریز میں 0-2کی ناقابل شکست کامیابی حاصل کرلی۔سیریز کا تیسرا اورآخری ٹیسٹ 22نومبر سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: