Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں پرایک میل دور سے تصویر بنانے والے کیمرے لگیں گے

لندن- - -  -ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ میں گاڑی چلاتے ہوئے لاپرواہی برتنے والے ڈرائیوروں کی نشاندہی کے لیے ایسے کیمرے نصب کیے جارہے ہیں جو ایک میل کے فاصلے سے کار ڈرائیور کے علاوہ دیگر سواروں کی واضح ویڈیو اور تصاویر کھینچ سکتے ہیں۔خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق لانگ رینج کیمروں کو اس وقت گلوسسٹر شائر میں نصب کیا جارہا ہے جو ڈرائیونگ کے دوران ہونے والی قانون خلاف ورزیوں پر نظر رکھیں گے۔یہ کیمرے تیزرفتاری، گاڑی چلاتے وقت جلد بازی اور موبائل کے استعمال سمیت دیگر خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کریں گے جبکہ ریڈار اسپیڈ گنز گاڑیوں کو تیزرفتاری سے روکیں گے۔گلوسسڑ شائر میں نصب ہونے والے یہ نئے کیمرے ڈرائیونگ کے دوران لاپرواہی برتنے والے افراد کی نقل و حرکت کی مکمل ویڈیو اور فوٹیج بناسکیں گے۔
مزید پڑھیں:-  - - - -دنیا کی سب سے لمبی ڈریگن بوٹ

شیئر: