Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجلس محصورین جدہ کے زیراہتمام یوم اقبال کے حوالے سے تقریب

  اقبال عظیم صلاحیت کے مالک تھے ،وہ عرب دنیا میں اپنی مثالی شاعری کے وجہ سے مشہور تھے ، ڈاکٹرالغامدی کا تقریب سے خطاب
کمیونٹی ڈیسک ۔ جدہ
    مجلس محصورین پاکستان (پی آر سی) کے زیر اہتمام شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رحمہ اللہ کے 141 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ صدارت سابق سعودی سفارتکار،اورکالم نگارڈاکٹرعلی الغامدی نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی عالمی اردومرکزکے صدراورمعروف شاعراطہر نفیس عباسی اوراعزازی مہمان پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے رہنما فرخ رشید تھے۔ ڈاکٹرعلی الغامدی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ اقبال ایک منفرد شخصیت اورعظیم صلاحیت کے مالک تھے۔ وہ عرب دنیا میں خاص طور پر اپنی شاعری کی وجہ سے مشہور تھے۔ انھوں نے بعض عرب مصنفین اور دانشوروں کا حوالہ بھی دیا جنہوں نے علامہ اقبال کے پیغام کواسلام کاابدی پیغام قراردیا۔الغامدی نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ1971سے بنگلہ دیش میں محصورپاکستانیوں کو جو بے سروسامانی کی زندگی گزار رہے ہیں، ان کو با عزت طور پرپاکستان لاکربسایا جائے۔ مہمان خصوصی اطہر نفیس عباسی نے  علامہ اقبال کواپنی ایک نظم کے ذریعہ خراج تحسین پیش کیا۔ قبل ازیں تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز ہواجس کی سعادت قاری محمد آصف نے حاصل کی۔ نعتِ رسول مقبول اطہرعباسی نے پیش کی۔ مقررین میں محمد الیاس، محمد امانت اللہ، شمس الدین الطاف، ملک محی الدین، محمد جمیل راٹھور، طیب موسانی، انجینیئرعبد ا لصبور، فیصل طاہرخان، نوشاد عثمان اورانجینیئرنیازاحمد شامل تھے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں حاضرین کوفکراقبال سے روشناس کرایا اورکہا کہ علامہ کا فلسفہ خودی دراصل قرب الہٰی کا ذریعہ ہے۔ خودی ہمیں اغیارکے سامنے جھکنے نہیں دیتی۔ پی ٹی آئی سعودی عرب کے رہنما فرخ رشید نے  محصورین کے مسائل پر پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر علی محمد خان سے اپنی حالیہ ملاقات اور پی آر سی کی تجاویز پیش کرنیکی تفصیلات سے آگاہ کیا۔قائم مقام کنوینر حامد الاسلام خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کنوینر احسان الحق کے بھائی انعام الحق کی جلد صحتیابی کیلئے دعا  بھی کی۔ آخرمیں انھوں نے مندرجہ ذیل قراردادیں پیش کیں جوحاضرین نے اکثریت سے منظور کرلیں۔تقریب کی نظامت کے فرائض سید مسرت خلیل نے سر انجام دیئے۔
مزید پڑھیں:- - - -پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے انتخابات میں چوہدری خالد گروپ کو فتح

شیئر: