Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوریٰ سے خطاب

پیر 19نومبر2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ نذر قارئین
  سعودی عرب کے احوال و کوائف سے دلچسپی رکھنے والے دنیا بھر کے لوگ اور سعودی عوام آج مجلس شوریٰ سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کے خطاب کے مشتاق ہیں۔ شاہ سلمان کی ایوان شوریٰ آمد تاریخی واقعہ ثابت ہوگی۔ وہ مملکت میں مجلس شوریٰ کے غیر متزلزل عمل کو راسخ کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔ شاہ سلمان کا خطاب سعود ی عرب کے شاندار حال اور روشن مستقبل کی بابت انتہائی اہم مضامین پر مشتمل ہوگا۔ شاہ سلمان علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کی بابت سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کی بابت غیر متزلزل موقف پیش کرینگے۔ وہ بتائیں گے کہ امت کو درپیش چیلنجوں ، دہشتگردی، ایران کے توسیع پسندانہ منصوبے کے خطرات اور دھمکیوں کا سامنا عزم و ثبات کے ساتھ کیا جائیگا۔
تاریخ کے اس نئے مرحلے میں مجلس شوریٰ کے کردار کو مضبوط کیا جائیگا۔ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا جائیگا کہ مجلس شوریٰ سعودی نظام میں اساس کا درجہ رکھتی ہے۔ یہ مملکت کا انتہائی اہم ادارہ ہے۔ یہ ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسی کی نشاندہی کے سلسلے میں کلیدی کردار کا مالک ہے۔ شوریٰ نے حکومت راشدہ کی اسکیموں میں معاون بہت سارے فیصلے کئے، قانون سازی میں حصہ لیا۔ 2030کے اسٹراٹیجک تصورات کے مطابق ہمہ جہتی ترقی ، استحکام کے فروغ اور جامع ترقیاتی عمل میں معاون قوانین بنائے۔ ایسے قوانین و ضوابط کی تشکیل میں حصہ لیا جن کی بدولت فرزندان وطن ایک دوسرے کے قدم بقدم چل کر قومی امنگوں او ر آرزوﺅں کی جدوجہد میں شامل رہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: