Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنزورلڈ کپ:ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا سے انگلینڈ، ہند سے سیمی فائنلز کھیلے گا

گیانا:ویسٹ انڈیز میں جاری ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے کے پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیزکا مقابلہ آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم سے ہو گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم ہند کے مدمقابل ہو گی۔دونوں سیمی فائنلز 22نومبر جبکہ ورلڈ کپ کا فائنل میچ24نومبر کو کھیلا جائے گا۔قبل ازیں ہندوستانی ٹیم نے گروپ بی کے آخری میچ میں آسٹریلیا کو48 رنز سے شکست دے کر لیگ مرحلے میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ہندوستانی بیٹر سمرتی مندھنا نے 55گیندوں پر83رنز بنا ئے اور اس کے بعد اسپنرز نے ہدف کا کامیابی سے دفاع کرکے فتح میں اپنا حصہ ڈالا۔ہند نے پہلے کھیلتے ہوئے8وکٹوں کے نقصان پر167 رنز بنائے ، مندھنا کے علاوہ کپتان ہرمن پریت کور نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور43رنز کی اننگز کھیلی تاہم باقی کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی ڈبل فگرز میں نہیں پہنچ سکیں۔ آسٹریلیا کی آل راونڈر ایلیسی پیری نے16رنز دے کر3وکٹیں لیں۔جواب میں آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم119 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ایلیسی پیری نے بھرپور کوشش کی لیکن ان کے 39رنز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے جبکہ باقی بیٹرز ہندوستانی اسپنرز کا مقابلہ نہیں کر پائیں ۔ انجو پٹیل نے3اور پونم یادو، رادھا یادو اور دیپتی شرما نے2-2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ہند نے4میچ جیت کر8اور آسٹریلیا نے ایک ناکامی کے ساتھ6پوائنٹس حاصل کئے۔ سیمی فائنل میں دونوں ٹیمیں پہلے ہی پہنچ چکی ہیں۔
کھیل اور کھلاڑیوں کی مزید خبروں اور تبصروں کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: