Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ:شاہجہاں خان نے ٹائٹل جیت لیا

ٹورنٹو: پاکستان کے اسکواش کھلاڑی شاہجہاں خان نے پی ایس اے کینیڈا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ شاہجہاں خان نے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن سائمن وارڈر کینیڈا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں فن لینڈ کے ہنرک مسٹونین کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔شاہجہاں خان نے ہنرک مسٹونین کو بیسٹ آف فائیو مقابلے میں 2کے مقابلے میں3 گیمز سے ہرایا۔ شاہجہاں نے اس فتح کے ساتھ ورلڈ اسکواش چیمپیئن شپ کے مین راونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ورلڈ اسکواش چیمپیئن شپ فروری 2019 میں شکاگو میں منعقد ہو گی۔شاہجاں خان کا کینیڈا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ ورلڈ اسکواش چیمپیئن شپ کھیلنا میرے لئے خواب ہے۔عالمی اسکواش رینکنگ میں 105 ویں نمبر پر موجود شاہجہاں خان نے کہا کہ اسکواش میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔کینیڈا اوپن اسکواش میں کامیابی سے شاہجہاں خان کی رینکنگ میں بہتری کا امکان ہے۔
کھیل اور کھلاڑیوں کی مزید خبروں اور تبصروں کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: