Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں عظیم الجثہ لکڑی کا مجسمہ دوسری جگہ منتقل

واشنگٹن- -  - -امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں تفریحی مقام پر نصب عظیم الجثہ لکڑی کے مجسمے سے مقامی لوگوں کو شکایت پیدا ہوگئی جس کے بعد مجسمے کو منتقل کردیا گیا۔ کولوراڈو کے تفریحی مقام پر نصب بلند قامت لکڑی کے انسانی مجسمے کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح یہاں کا رخ کرتے تھے۔ برف میں ڈھکے ہونے کے باعث اس مجسمے کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگ جاتے ہیں۔اس مجسمے کو رواں برس اگست میں بریکین ریج میں ہونے والے آرٹ فیسٹیول میں پہلی مرتبہ پیش کیا گیا تھا تاہم سیاحوں کی حد درجہ آمد کے باعث مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا تھا۔  کولوراڈو کے رہائشیوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے مجسمے کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔معروف آرٹسٹ تھامس ڈیمبو کے 15 فٹ طویل اس شاہکارکی انفرادی حیثیت ہے اور مصور کی نگرانی میں مجسمے کو ہٹانے کا کام مکمل کیا گیا تاکہ خوبصورت تخلیق کو بغیر نقصان کے منتقل کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ذیابیطس کے علاج میں مددگار جوتے تیار کر لئے گئے

شیئر: