Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو اے 7 اسمارٹ فون متعارف

اوپو کمپنی کے اے 7 اسمارٹ فون کے بارے میں لیکس سامنے آنے کا سلسلہ کئی ہفتے سے جاری تھا اور اب اس فون کو کمپنی نے آفیشلی پیش کردیا ہے۔اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر اور 4230 ملی ایمپیئر آورز کی بڑی بیٹری دی گئی ہے۔ فون میں ان ڈسپلے فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کا ڈسپلے 6.2 انچ کا ہے اور اس میں پانی کے قطرے جیسا نوچ بھی شامل کیا گیا ہے۔فون کو 4 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی پشت پر 13 میگا پکسل اور 2 میگاپکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں ۔ فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا سینسر دیا گیا ہے اور اس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔بیوٹی شاٹ کے لیے 8 میگا پکسل کا خصوصی کیمرہ بھی شامل کیا گیا۔ اسمارٹ فون کی قیمت 210 ڈالر ہے اور اسے سنہرے ، نیلے اور پنک رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔
 

شیئر: