Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیشانی بچے کیلئے گاڑی کا تحفہ

گروزنی: شیشان میں ایک 5سالہ بچے نے ورزش کے دوران لگاتار105 4 پریس اپس لگا کر نہ صرف سب کو حیران کیا بلکہ مرسیڈیز گاڑی کا مالک بھی بن گیا۔ رحیم کو رئیف نامی بچے کی ویڈیو وائرل ہونے پر شیشانی رہنما رمضان قادروف نے بچے سے ملاقات کرکے اسے یہ گاڑی انعام کے طور پر پیش کی۔رمضان قادروف نے رحیم کورئیف نامی 5 سالہ بچے کو مسلسل 2 گھنٹے 25 منٹ تک پریس اپس پر شاباش دی اوراسپورٹس کار کی چاپیاں پیش کرتے ہوئے کہا کہ تم اس گاڑی کی سواری کے اہل ہو لیکن ابھی خود یہ گاڑی مت چلانا بلکہ اپنے والد کو ڈرائیونگ کا موقع دینا۔ تصاویر میں رحیم کو مرسیڈیز بینز سی کلاس کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ ابھی صرف اسٹیرنگ سے کھیلنے کا شوق ہی پورا کر رہا ہے ۔4 ہزار ایک سو 5 لگاتار پریس اپس ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی ہے لیکن اسے روس میں رجسٹر نہیں کیا گیا تھا کیونکہ متعلقہ حکام ویڈیو کے معیار سے مطمئن نہیں تھے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: