Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج بھی بارش کا امکان

ریاض.... محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج منگل کو الشرقیہ، ریاض، القصیم، شمالی حدود ریجن اور مدینہ منورہ کے بعض مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہوگی۔ جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ تبوک میں پیر کو درمیانے درجہ کی بارش ہوئی جبکہ حفر الباطن میں کہیں بوندا باندی اور کہیں درمیانے درجہ کی بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔ 

شیئر: