Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کی قدر مزید کم کی جائے، آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ

  اسلام آباد...آئی ایم ایف نے نئی شرائط اور تجاویز پیش کی ہیں۔آئی ایم ایف جائزہ مشن نے وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ چین اور متحدہ عرب امارات سے طے پانے والے معاہدوں اور سی پیک کے تحت چین کے ساتھ مالی معاونت کی تمام تفصیلات فراہم کرے۔ذرائع کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم کرنے پر بھی آئی ایم ایف سے اختلاف برقرار ہیں۔ آئی ایم ایف نے روپے کی قدر میں مزید کمی کا مطالبہ کیا تاہم روپے کی قدر میں کمی مرحلہ وار اور جون تک ہوگی۔ آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافے کی بھی تجویز دی۔آئی ایم ایف نے ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹیکس دینے والے ہر شخص کا ہرسال آڈٹ کیا جائے۔

شیئر: