Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان آج ملائیشیا روانہ ہونگے

اسلام آباد... وزیر اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے کامیاب دورے کے بعد منگل کو 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہونگے۔ ملائیشیا سے بڑا پیکیج ملنے کی امید ہے ۔ دفترخارجہ کے مطابق دورہ ملائیشیا کے دوران مہاتیر محمد سے ملاقات کے علاوہ اعلیٰ سطحی وفد سے بھی ملاقات کرینگے۔توقع ہے کہ ملائیشیا میں اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم ملائیشیا میں رہائش پذید پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بھی ملاقات کرینگے۔ اہم ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے 2روزہ دورہ کے دوران دونوںممالک کے مابین اہم معاہدوںپر دستخط کئے جائیں گے۔

شیئر: