Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب ڈو مور نہیں سنیں گے ،شہریار آفریدی

راولپنڈی...وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فورم پر کسی نے ہماری دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا۔ اب ڈو مور نہیں سنیں گے بلکہ آپ کو ڈو مور کرنا ہوگا۔ پہلے ہی بہت کرچکے ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ نئے پاکستان میں سب کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ امریکہ سمیت یورپی ممالک میں جرائم ہوتے ہیں۔دنیا میں جرائم کی شرح سب سے زیادہ شکاگو میں ہے لیکن وہاں کا میڈیا ریاستی مفاد میں یہ رپورٹ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ تمام فورسز کو بتانا چاہتا ہوں ریاست انکے ساتھ کھڑی ہے۔

شیئر: