Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سخت جان اور پیشہ وارانہ فوج ہے جو وطن عزیز کا دفاع کرنے کے لئے ہردم تیار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، جنرل آفیسرکمانڈنگ نے آرمی چیف کولائن آف کنٹرول کی صورتحال پربریفنگ دی ہند کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں اور پاک فوج کے موثر جواب سے بھی آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقامی آبادی کے حوصلے کو بھی سراہا جنہیں ہندوستانی فوج جان بوجھ کر ہدف بنا رہی ہے۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ کچھ عرصے سے ہند کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور ہندوستانی فوجی قیادت کی جانب سے جارحانہ بیانات میں اضافہ ہوا ہے، بہتر ہوگا کہ نئی دہلی یہ جان لے امن مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔

شیئر: