Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بائک سوار 4نوجوانوں کو ٹرک نے ٹکرماردی،3ہلاک

کانپور۔۔۔یوپی کے ضلع کانپور دیہات میں موٹر سائیکل پر سوار ہوکر 4نوجوان جارہے تھے کہ اچانک تیز رفتار ٹرک نے انہیں روند ڈالا۔ اس حادثے میں 3لڑکوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چوتھے کو انتہائی نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں۔ چاروں کا تعلق اکبر پور سے تھا۔ مرنیوالوں کی شناخت لالو، سلمان، سونو کے طور پر ہوئی جبکہ چوتھا زخمی منیش ضلع اسپتال میں زیر علاج ہے۔
مزید پڑھیں: - - - - -اب سڑکوں پر نظر آئیں گی نینو سے بھی چھوٹی کاریں!
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: