Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھٹی جانا چاہتا ہوں مگر کفیل ریڈ کیٹگری میں ہے، کیا کروں؟

  •  مدینہ منورہ سے افضل احمد اپنا مسئلہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ چھٹی پر پاکستان جانا چاہتا ہوں لیکن جب بھی کفیل سے گزارش کرتا ہوں کہ مجھے چھٹی لگوا دیں تو وہ کہتا ہے کہ فی الحال میری خدمات ریڈ میں ہیں ۔ گزشتہ 3  برس سے یہی سنتا آرہا ہوں لہذا اس سلسلے میں میری رہنمائی فرمائیں ۔
کیا آپ کو کوئی قانونی مسئلہ درپیش ہے، ہم سے مشورہ کریں
  •  اس امر کا خیال رکھیں کہ وزار ت محنت کی جانب سے ورک پرمٹ ( کرت العمل ) جاری کیاجاتا ہے جس کے بعد اقامہ تجدید ہوتاہے، اگر ورک پرمٹ تجدید نہ ہو تو اقامہ تجدید نہیں ہو سکتا ۔ وزارت محنت نے مملکت میں مرحلہ وار"   نطاقات"( کیٹگری ) کا پروگرام متعارف کروایا تھا جس کے مطابق ایسی کمپنیاں جہاں سعودائزیشن پر عمل کیا جاتا ہے ،انہیں مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ نطاقات میں ریڈ ، یلو ، گرین اور پلاٹینم کیٹگریز شامل ہیں ۔ جس کمپنی میں سعودی کارکنوں کی تعداد غیر ملکیوں سے کم ہو گی اس کا شمار ریڈ زون میں کیا جائے گا اور وزارت محنت میں اس کمپنی یاادارے کا کمپیوٹر سیز کر دیا جاتا ہے جس کے اس کمپنی کے تمام سرکاری کام روک دیئے جاتے ہیں جن میں کارکنوں کے ورک پرمٹ کا اجرا ء ، اقاموں کی تجدید اور خروج و عودہ لگانا شامل ہیں ۔ گرین اور پلاٹینیم زون یا نطاق میں ہونے والی کمپنی کے تمام معاملات باآسانی مکمل کئے جاتے ہیں اور انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔ ان کمپنیوں کو ویزے بھی مطلوبہ تعداد میں جاری کئے جاتے ہیں۔ 
مزید پڑھیں:نقل کفالہ لینا چاہتاہوں، کیا کروں؟
جیسا کہ آپ نے فرمایا کہ کفیل گزشتہ 3 برس سے یہ کہہ رہا ہے کہ اسکی کمپنی ریڈ زون ( نطاق احمر ) میں ہے تو آپ سب سے پہلے اس امر کا یقین کر لیں جس کیلئے وزارت محنت کی ویب سائٹ  پرلاگ ان کر کے وہاں مخصوص خانے میں اپنا اقامہ نمبر درج کریں جس کے بعد آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کی کمپنی کس نطاق میں ہے ۔کمپنی کا نطاق یا کیٹگری معلوم کرنے کے لئے یہاں کلک کرسکتے ہیں۔ اگر کفیل کا شاشہ بند ہے یعنی وہ نطاق احمر میں ہے تو سرخ رنگ کی لائن ظاہر ہو جائے گی جبکہ کمپنی کا نام اور جس کا اقامہ ہے اس کا نام بھی ظاہر ہو جائے گا ۔ اگر کمپنی یا ادارہ ریڈ میں ہوگا تو قانون کے مطابق اس کمپنی پر متعدد پابندیاں عائد کی جاتی ہیں جن میں ایسے اداروں میں کسی غیر ملکی کارکن کا اقامہ ٹرانسفر نہیں کیاجاسکتا ۔ ایسی کمپنی کے غیر ملکی ملازموں کے پیشے تبدیل نہیں کروائے جاسکتے ۔  ویزے جاری نہیں کئے جاتے ، ان کمپنیوں کے کارکنوں کے لئے ورک پرمٹ کا اجراء نہیں ہوتا ، ریڈ زون ( نطاق الاحمر ) میں جو کمپنیاں ہوتی ہیں ان کے کارکنوں کے ورک پرمٹ کی تجدید نہیں ہو سکتی۔ 
یہاں اس امر کا خاص خیال رکھیں کہ ورک پرمٹ کی مدت ایک برس ہوتی ہے جس کی تجدید سے اقامہ کی تجدید ممکن ہو تی ہے ۔ اگر ورک پرمٹ ( کرت العمل ) ایکسپائر ہو گا تو اقامے کی تجدید نہیں ہو سکے گی ۔ آپ کے مسئلے میں اگر کفیل یہ کہتا ہے کہ اسکا شاشہ ( کمپیوٹر ) ریڈ میں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا اقامہ تجدید نہیں ہے اور اگر اقامہ تجدید نہیں ہے تو آپ خروج و عودہ پر بھی نہیں جاسکتے۔
 اس صورت میں وزارت محنت کی جانب سے آپ کا یہ حق ہے کہ کفیل کی اجازت کے بغیر آپ کوئی دوسرا ادارہ جو گرین یا پلاٹینیم کیٹگری میں تلاش کرکے وہاں نقل کفالہ کراسکتے ہیں جس کے بعد آپ خروج و عودہ پر ملک بھی جاسکیں گے۔ 
 
 

شیئر: