Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8وکٹوں سے روند دیا

نارتھ ساونڈ: آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔انگلینڈ کی کپتان ہیٹہر نائٹ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن 19.4اوورز میں پوری ٹیم 105رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اوپنر ڈینیل وائٹ نے 5چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 43رنز کی اننگز کھیلی ، کپتان نائٹ نے 25رنز بنائے اس کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ پہنچ سکی۔ایشگلے گارڈنر نے 3وکٹیں حاصل کیں اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ہدف کے حصول کیلئے اوپنر ایلیسا ہیلی نے 4چوکوں کی مددسے 22رنز بنائے۔ایلسیا ہیلی کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔دوسری بلے بازوں میں گارڈنر نے 33 اور کپتان میگ لیننگ نے 28رنز بنائے ۔دونوں کھلاڑی ناٹ آوٹ رہیں۔آسٹریلیا کی ٹیم نے 15.2اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر 106رنز کا ہدف حاصل کرلیا اور ٹی ٹونئنی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: