Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کیلئے قطر کی پروازیں جاری

دوحہ...قطر ایئرلائنز امریکہ کی پابندیوں کے باوجود تہران کیلئے پروازیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ قطر نے تہران کےلئے پروازوں میں اضافہ بھی کردیا ہے۔ دی نیشنل جریدے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ قطر ایئرلائنز نے ہفتے میں نئی2 پروازیں تہران اور جنوری میں شیراز کیلئے ہفتے میں 3پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔امارات کی ایئرلائن الاتحاد اور یورپی ممالک نے ایران کیلئے فضائی سروس بند کردی ہے۔
 

شیئر: