Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: کن لوگوں کو بارش سے نقصان کا معاوضہ نہیں ملے گا؟

کویت: کویت میں بارش کے دوران چھت سے پانی ٹپکنے سے ہونے والے نقصان کا معاوضہ نہیں دیاجائے گا ۔ اسی طرح رینٹ پر لی جانے والی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کاکوئی معاوضہ نہیں ہوگا۔وزیر محنت وسماجی امور ڈاکٹر ہندالصبیح نے کہا ہے کہ بارش سے متاثر ہونے والوں کو نقصان کا معاوضہ دینے والی کمیٹی درخواست وصول کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
 اب تک متعدد شہری اور غیر ملکیوں نے معاوضے کی درخواستیں جمع کر رکھی ہیں جنہیں پرکھنے اور نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے ماہرین موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران گھر کی چھت سے ٹپکنے والے پانی سے ہونے والا نقصان حکومتی کی ذمہ داری نہیں ۔ اس لئے کہ اگر چھت ٹپک رہی ہے تو یہ مکان کی تعمیر میں خامی ہے۔ اسی طرح رینٹ اے کار ایجنسیوں سے حاصل ہونے والی گاڑیوں پر بھی کوئی معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گاڑی کا اصل مالک ایجنسی ہے اور حکومت نے کمپنیوں کو ہونے والے نقصان کا معاوضہ دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔ مکان میں ہونے والے نقصان کے معاوضے کا مطالبہ کرایہ دار نہیں بلکہ اصل مالک کرے گا۔
  • کویت کی مزید خبروں کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: