Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا جوہری تجربہ گاہ کے معائنے کی اجازت دینے پر تیار

واشنگٹن۔۔۔جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے سفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کیم جونگ اُن یونگیون میں واقع مرکزی جوہری سائٹ کا معائنہ کرنے کے لیے عالمی معائنہ کاروں کو رسائی دینے کے لیے تیار ہیں۔سفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایاکہ شمالی کوریا کے لیڈر نے جوہری سائٹ کی معائنہ کاری کے حوالے سے مزید لچک دکھانے کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع نے کہاکہ میرے خیال میں شمالی کوریا کے سربراہ نے جوہری تنصیبات کی معائنہ کاری کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے اُن سے ستمبر میں ہونے والی ملاقات میں بھی یقین دلایا تھا۔ شمالی کوریائی لیڈر نے کہا تھا کہ نہ صرف مرکزی جوہری تجربہ گاہ کو بند کردیا ہے بلکہ وہ جلد ہی عالمی معائنہ کاروں کو بھی جوہری تنصیبات تک رسائی دیں گے۔ذرائع کا کہناتھاکہ ستمبر میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں جنوبی کوریاکے صدر نے امریکی صدر سے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور اسے رول بیک کرنے کی کوششوں پر بات چیت کی تھی۔کیم جونگ اُن نے امریکہ کو بھی یقین دلایاکہ اگر امریکہ خیر سگالی کے مماثل اقدامات کرے تو وہ جوہری تنصیبات کی معائنہ کاری کی اجازت دینے کو تیار ہیں۔
 

شیئر: