Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان میں پہلا خلیجی کون آباد ہوا؟

ٹوکیو ... جاپان میں سکونت اختیار کرنے والے پہلے خلیجی سلطان تیمور بن فیصل ہیں۔ انکے والد سلطنت عمان کے پانچویں سلطان فیصل بن ترکی البوسعیدی تھے۔ وہ کینسر کے مرض میں 4اکتوبر 1913ءکو انتقال کر گئے تھے۔ انکے وارث تیمور بن فیصل بنے تھے۔اس وقت انکی عمر 27برس تھی۔ انہوںنے ہندوستان کے مایو کالج اجمیر سے تعلیم مکمل کی تھی۔ سلطان تیمور 1936ءمیں ہندوستان سے سیاحت کیلئے جاپان گئے تھے جو اس وقت تک اہل خلیج میں مشہور نہیں تھا۔ انہو ںنے جاپان کی 20سالہ لڑکی کیوکو اویاما سے محبت کی شادی کی تھی۔ سلطان تیمور سے شادی پر جاپانی لڑکی کی ماں تیار نہیںتھی۔ انکا کہناتھا کہ ہم ایک پردیسی سے اپنی بیٹی نہیں بیاہ سکتے۔ سلطان تیمو رعمان واپس آئے اور انہوں نے اپنا سارا کاروبار ختم کیا اور 1936ءمیں دوبارہ جاپان گئے۔بیٹی کی ضد کو دیکھ کر ماں نے شادی کی حامی بھر لی۔ 5مئی 1936ءکو شادی ہوئی۔ اگلے سال انکی بیوی نے خوبصورت بیٹی کو جنم دیا جسے عربی نام ”بثینہ‘ ‘دیا گیا۔ اس وقت کسی عرب شہزادے سے جاپانی لڑکی کی شادی پورے معاشرے کے لئے انوکھا واقعہ تھا۔ جاپان بھر میں اس کا شہرہ ہوا تھا۔
 

شیئر: