Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ورلڈ کپ: ارجنٹائن اور نیوزی لینڈ کی کامیابی

 
  بھوبنیشور:ہاکی ورلڈ کپ میں ارجنٹائن نے 3-4 اور نیوزی لینڈ نے1-2سے اپنی اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ہند کے شہر بھوبنیشور میں ارجنٹائن کا مقابلہ درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر موجود اسپین کی ٹیم سے تھا جس میں ہسپانوی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کیلئے فتح کا حصول مشکل بنا دیا لیکن میچ میں دو مرتبہ برتری لینے کے باوجود بھی اسپین فتح حاصل نہ کرسکی۔میچ ابتدا ء میں سنسنی خیز رہا اور اسپین نے اینریک گونزالز کے گول کی بدولت تیسرے منٹ میں برتری حاصل کی لیکن اگلے ہی منٹ میں ارجنٹائن نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔ میچ کے پہلے کوارٹر کے اختتام سے ایک منٹ قبل رومیو نے گول کر کے اسپین کو ایک مرتبہ پھر برتری دلائی لیکن اس مرتبہ ارجنٹائن کی ٹیم نے جاندار انداز میں واپسی کی اور کھیل کے 15ویں منٹ میں یکے بعد دیگرے دو گول اسکور کر کے پہلے کوارٹر کے اختتام سے قبل ہی میچ کا اسکور 2-3کردیا۔دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی ۔35ویں منٹ میں ویسننک روئز گول کر کے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کردیا لیکن کھیل کے چوتھے کوارٹر میں پلیٹ نے ارجنٹائن کیلئے فیصلہ کن گول اسکور کر کے3-4سے میچ جیت لیا۔ پول اے کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور فرانس کے درمیان میچ بھی سنسنی خیز رہا جس میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی۔میچ کے پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول کرنے سے قاصر رہی لیکن دوسرے کوارٹر کے پہلے منٹ میں کین رسل کے گول نے نیوزی لینڈ کو برتری دلا دی جو تیسرے کوارٹر تک برقرار رہی۔ چوتھے اور آخری کوارٹر میں دونوں ٹیموں کی جانب سے تیز اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور 56ویں منٹ میں نیوزی لینڈ نے اسٹیفن جینس کے گول کی بدولت اپنی برتری کو دگنا کردیا۔ 59ویں منٹ میں فرانس کی ٹیم نے گول کر کے مقابلہ سنسنی خیز بنانے کی کوشش کی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی اور جب ایک منٹ بعد ریفری نے میچ کے خاتمے کے لیے سیٹی بجائی تو1-2 کا اسکور سے مقابلہ نیوزی لینڈ کے حق میں فتح پر ختم ہوا۔گرین شرٹس اپنا پہلا میچ شیڈول کے مطابق یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔
کھیلوں کی مزید خبرے اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں
 

شیئر: