Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولیعہد سے نریندر مودی کی ملاقات

بیونس آئرس ۔۔۔سعودی ولیعہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے ملاقات کی ۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے خیر سگالی کا پیغام پیش کیا۔انہوں نے مملکت میں ہندوستانی کمیونٹی کے ساتھ شاندار سلوک پر سعودی قیادت اور عوام کیلئے قدرومنزلت اور ممنونیت کے جذبات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں نے سیاسی ، سلامتی ، اقتصادی ، زرعی ، ثقافتی ، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کے نئے افق کا جائزہ لیا ۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے توسط سے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا   ۔ علاوہ ازیں زراعت کے شعبے میں مشترکہ پروگرام شروع کرنے اور اس ضمن میں ہندوستانی زرعی محصولات کو مملکت کو فراہم کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی ۔ توانائی کے شعبے میں ہندوستان کو پٹرول اور پٹرولیم مصنوعات فراہم کرنے کے امور پر غور کیا گیا ۔ہندوستان میں آئل ریفائنری اور سعودی آرامکو کی سرمایہ کاری زیر بحث آئی۔سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان فوجی صنعتوں میں تعاون اور سعودی عسکری مصنوعات پر بھی غور و خوص کیا گیا ۔ گزشتہ 2برسوں کے دوران دوطرفہ تعلقات میں ہونیوالی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں