Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا چوپڑا اور نک جانس کی شادی

 جودھپور.... بالی وڈ اسٹار پرینکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جانس نے ہندوستانی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور میں عیسائی رسومات کے تحت شادی کرلی۔جوڑے کی شادی کی تقریبات کا آغاز 30 نومبر سے شروع ہو چکا تھا۔گزشتہ شب جودھپور کے تاریخی امید بھگوان پیلس ہوٹل میں جوڑے کی شادی کی سنگیت کی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی۔دونوں کی شادی کیلئے 29 نومبر کی شام سے مہمان جودھپور پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔ 30 نومبر کو امریکہ سے بھی کئی مہمان جودھپور پہنچے تھے۔مہمانوں کی آمد سے قبل ہی دولہا نک جانس گزشتہ ماہ 25 نومبر کو ہند پہنچے تھے۔امریکی میگزین پیپلز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں نے امید بھگوان پیلس ہوٹل میں عیسائی رسومات کے تحت شادی کی۔اس دوران دونوں نے انٹرنیشنل ڈیزائنر رالف لورین کے سفید رنگ کے عروسی جوڑے پہن رکھے تھے۔ نک جانس کے والد کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ جوڑے نے یکم دسمبر کو عیسائی رسومات کے تحت شادی کی۔یہ پہلے ہی کہا جا رہا تھا کہ پرینکا اور نک جانس بھی دپیکا اور رنویر سنگھ کی طرح 2 رسومات کے تحت شادی کرینگے۔ پرینکا اور نک جانس آج 2 دسمبر کو ہندی رسومات کے تحت شادی کرینگے۔

شیئر: