Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کو ری سیٹ کرنے کا طریقہ‎

کسی بھی اینڈرائڈ فون یا ٹیبلٹ کو فروخت کرنے سے پہلے اس میں موجود ڈیٹا اور تمام معلومات کو ڈیلیٹ کرنا ضروری ہے۔ اینڈرائڈ اسمارٹ فون میں ایسے فیچرز پہلے سے موجود ہیں جن کی مدد سے ذاتی معلومات کو مکمل طور پر فون سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی اینڈرائڈ ڈیوائس کو ری سیٹ کرنے سے پہلے سب سے پہلے آپ کو ڈیوائس میں موجود ڈیٹا کو انکرپٹ کرنا ہوگا تا کہ اگر کوئی بھی فون کا ڈیٹا ریکور کرنے کی کوشش کرے تو کامیاب نہ ہو سکے۔ اس مقصد کے لیے فون کی سیٹنگز میں جا کر سکیورٹی پر ٹیپ کریں اور انکرپٹ فون میں داخل ہو جائیں۔ انکرپٹ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا ڈیوائس سو فیصد چارج ہو۔ انکرپشن کے بعد دوبارہ سیٹنگ میں آئیں اور یہاں بیک اپ اور ری سیٹ کا آپشن منتخب کریں۔ اس کے بعد فیکٹری ڈیٹا ری سیٹ کے آپشن پر ٹیپ کریں ۔ یہاں آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ کے فون سے کون سا ڈیٹا مٹ جائے گا۔ اب آپ فون یا ٹیبلٹ کو ری سیٹ کرنے کے لئے بٹن دبا دیں کچھ ہی دیر میں آپ کی ڈیوائس سے مکمل طور پر تمام معلومات ختم ہو جائیگی اور فون واپس فیکٹری کنڈیشن پر آجائے گا۔
 

شیئر: