Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہالت بھی شرماجائے

آج ہر شخص اپنے لئے آسانی چاہتا ہے، وہ چاہتا ہے کہ میرا کام جلد ہوجائے چاہئے اس کےلئے اسے کچھ بھی کرنا پڑے، وجہ یہ ہے کہ اسے اپنا کام مشکل اور دوسرے کا کام انتہائی آسان نظر آتا ہے
زبیر پٹیل۔ جدہ
کہا جاتا ہے کہ انسان اشرف المخلوقات ہے اور یہی انسان آج دنیا بھر میں دوسروں کیلئے مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔ معاشرے میں جہاں لوگوں کا تعلیم کی جانب زیادہ جھکاﺅ ہے وہیں اکثر اوقات ایسی باتیں سننے کو مل جاتی ہیں کہ جہالت بھی شرماجائے۔آج ہر شخص اپنے لئے آسانی چاہتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ میرا کام جلد ہوجائے چاہئے اس کےلئے اسے کچھ بھی کرنا پڑے۔ وجہ یہ ہے کہ اسے اپنا کام مشکل اور دوسرے کا کام انتہائی آسان نظر آتا ہے۔یہ مسئلہ دراصل انسان کی ذہنی استطاعت اور وسعت نظری کا ہے۔ اگر انسان مطمئن انداز سے اپنے کام انجام د ے اور وقت پرہر کام انجام دے تو کوئی وجہ نہیں کہ اسکا کوئی کام بھی مشکل رہے بلکہ اگر وہ وقت پر اپنے کام کی انجام دہی کرلے تو پھر مشکل ، مشکل ہی نہیں رہے گی۔ اس کے برعکس آج اگر ہم اپنے معمولات زندگی دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ رات دیر سے سونے اور صبح دیر سے جاگنے کے بعد ہر کام دیر سے ہوتا ہے جسکا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہم سڑک پر دیر سے پہنچتے ہیں پھر یقینی طور پر اپنے کام میں بھی دیر ہوتی ہے اور وہاں جاکر تاخیر کی وجہ کوبجائے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے کوئی نہ کوئی بہانہ تراش لیتے ہیں۔اگر آپ دن کی ابتدا خوش دلی اور اچھے طریقے سے کرینگے تو پورا دن خوشگوار رہیگا اور دن بھر میں آپ کئی گناہوں سے بچ جائیں گے ۔ مگر ساری رہی سہی کسر آپ سوشل میڈیا پر ضائع کرکے خود کو پوری دنیا کا علم رکھنے والا سمجھ لیتے ہیں جبکہ سوشل میڈیا سوائے وقت کی بربادی کے کچھ نہیں۔اب بھی وقت ہے خود کو اس بربادی کے بھنور سے باہر نکال لیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں