Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپیک سے قطر کی علیحدگی کا خاص فرق نہیں پڑیگا

دوحہ.... ماہرین اقتصاد نے اطمینان دلایا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے 15 ممالک کی تنظیم آرگنائزیشن آف پیٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز(اوپیک) سے نکلنے کے قطر کے فیصلے سے تیل منڈی پر خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا۔ قطر اوپیک کی مجموعی پیداوار کا زیادہ سے زیادہ 2 فیصد ہی تیل نکال رہا ہے۔ قطر کے وزیر توانائی سعد بن شریدہ الکعبی نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2019ء سے قطر اوپیک تنظیم کی رکنیت سے دستبردار ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قطر کی خواہش ہے کہ آنے والے دنوں میں نیچرل گیس کی پروڈکشن 77 ملین ٹن سے بڑھا کر 110 ملین ٹن کی جائے۔ قطر پہلا خلیجی ملک ہے جس نے اوپیک سے نکلنے کا اعلان کیا، قطر نے 1961ء میں اس تنظیم کے قیام کے ایک سال بعد اس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ امریکی خبررساں ادارے بلوم برگ نے اطلاع دی کہ اوپیک سے قطر کے نکلنے سے تیل منڈی پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔ خام تیل کے نرخو ں پر اس کے محدود مدت تک اثرات پڑیں گے۔ 
 

شیئر: