Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد بن سلمان اور الجزائری وزیراعظم میں مذاکرات

الجزائر.... سعودی ولیعہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو الجزائر کے وزیر اعظم احمد او یحییٰ کے ساتھ مذاکرات کئے۔ انہوں نے سعودی عرب اور الجزائر کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں فروغ دینے کے مواقع نیز خطے کے حالات حاضرہ پر بات چیت کی۔ مذاکرات کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ الجزائز اور سعودی عرب نے اعلیٰ رابطہ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان اور الجزائر کی جانب سے وزیراعظم احمد او یحییٰ ہونگے۔ مشترکہ رابطہ کونسل سیاسی و امن و سلامتی انسداد دہشت گردی و انتہاءپسندی کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کو فروغ دے گی۔ علاوہ ازیں اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری ، توانائی، معدنیات، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں بھی دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ رابطہ کونسل کیلئے مناسب طریقہ کار تجویز کریں گے۔ 
 

شیئر: