Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فش ود لیمن بٹر کا لطف اٹھائیں

اجزاء۔
فش فلے۔ آٹھ عدد
لیموں ۔دو عدد
لہسن جوئے۔ چار عدد  (چھلے اور کٹے ہوئے)
مایونیز ۔ایک پیالی
فریش کریم۔ آدھی پیالی
مسٹرڈ پاؤڈر یا پیسٹ ۔ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ ۔ایک چائے کا چمچ  کُٹی ہوئی
مکھن ۔ایک چائے کا چمچ
سفید سرکہ۔ دو کھانے کے چمچ
پارسلے ۔اوپر ڈالنے کے لیے
تیل۔ حسب ضرورت
نمک ۔حسب ذائقہ
ترکیب:مچھلی کے فلےکو دھوئے بغیر سفید سرکہ لگا کر پانچ منٹ کے لیے رکھیں۔اس کے بعد انہیں دھوکر چھلنی پر رکھ دیں، تاکہ پانی نکل جائے۔اب اس میں لیموں کا رس اور تھوڑا سا نمک لگائیں اور فرائنگ پین میں ذراسی چکنائی لگاکرفش فلےپھیلا کر ڈالیں، تاکہ اُن کا پانی خشک ہوجائے۔پھر انھیں نکال لیں۔اوون گرم کرلیں اور بیکنگ ٹرے میں تھوڑی سی چکنائی لگاکرفش فلے پھیلا کر ڈالیں۔اوپر ذرا سا تیل لگا کر پانچ سے دس منٹ کے لیے بیک کرلیں۔پھر ایک پیالے میں مایونیز، فریش کریم، نمک، مسٹرڈ پاؤڈر، کُٹی کالی مرچ اور مکھن ملاکر خوب اچھی طرح پھینٹ لیں۔جب فش فلے بیک ہوجائیں تو اوپر تیار سوس ڈال کر پارسلے چھڑکیں اور سرو کریں۔
 

شیئر: