Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#سندھی_ثقافت_کا_دن‎

سندھی ثقافت کے دن کو صوبہ بھر میں پرجوش انداز میں منایا گیا اور سندھی ثقافت کے خوبصورت رنگوں کو سامنے لایا گیا۔ 
حکومت پاکستان کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا ‏: وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا سندھ کے یوم ثقافت پر مبارکباد کا پیغام- سندھ کی دھرتی قدیم ترین ثقافتی ورثہ کی امین ہے۔ سندھ کا سب سے بڑا ورثہ وہاں کے عوام کی بے لوث محبت کا جذبہ ہے۔ سندھی ٹوپی اور اجرک سرزمین سندھ کی متنوع ثقافت کی گل رنگ علامت ہے۔ ‎
سعد میمن نے لکھا ‏: سندھی ثقافت کسی ایک زبان بولنے والوں کا دن نہیں بلکہ یہ اس دھرتی “سندھ” کی ثقافت کا دن ہے جو صدیوں سے ہر زبان بولنے والا منا رہا ہے۔
نواب ایان خان نے کہا : ‏اس دن منانے کا مقصد سندھی کی دم توڑتی ثقافت کو زندہ رکھنا ہے۔ آپس میں محبت اور بھائی چارگی کو فروغ دینا ہے۔ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے ثقافت سے انحراف اپنی قوم کی شناخت کھونے کے مترادف ہے۔
سعادت یونس نے ٹویٹ کیا : ‏سندھ کلچر ڈے پر کروڑوں کی سندھی چادریں اور ٹوپیاں خرید کر ان وڈیروں اور ممی ڈیڈی لوگوں کی گفٹ کی جاتی ہیں جو بس ایک گھنٹا استعمال کر کے رکھ دیتے ہیں، لیکن سندھ کے غریب اور تھر کے ننگے لوگوں کا بدھن ڈھانپنے کے لیے کوئی گفٹ نہیں کرتا ۔
گڑیا صدیقی نے کہا : ‏قرآن سے شادی ، درخت سے شادی ، جائیداد اور غیرت کے نام پر قتل ، کارو کاری ، ونی ، وڈیرہ گردی ، غلام ہاری۔ یہ ہے اصل کلچر اور ثقافت۔سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر ناچ ۔ ناچ ۔ کر کلچر ڈے منانے سے بہتر ہے معاشرے سے ناانصافی اور غیر مذہبی روایات کا خاتمہ کریں۔
انوار خان نے لکھا : ‏مہمان نوازی اور محبتوں کی علمبرداری کی مثال وادی مہران ہی ہے،دنیا بھر میں بسنے والے با شعور با کردار با وفا محب وطن غیرت مند سندھیوں کو سندھی کلچر ڈے بہت بہت مبارک ہو،پاکستان کیلئے وادی مہران کے لیڈران کی خدمات قابل تحسین اور باعث فخر ہیں۔
 

شیئر: