Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ٹپس‎

رات کو تین چمچ کھانے کا سوڈا پانی بھرے ٹب میں ڈال دیں اور صبح اس پانی سے باتھ روم دھولیں ۔ آپ دیکھیں گے کہ باتھ روم کی بدبو جاتی رہے گی ۔
کپڑوں سے پسینے کے داغ نکالنے کے لئے تھوڑے پانی میں سرکہ ملا لیں ۔ اس پانی میں کپڑوں کو دیر تک بھگو کر رکھیں اور پھر واشنگ پاؤڈر سے دھو لیں ۔ پسینے کی داغ صاف ہو جائیں گے ۔ 
ایک چمچ کھانے کا سوڈا ، نمک اور سہاگہ لے کر کسی بوتل میں رکھ لیں ۔ روزانہ اس سے دانت صاف کریں اس سے دانتوں کی پیلاہٹ ختم ہو جائے گی ۔
سرسوں کے تیل میں چائے کا چمچ نمک ملا کر دانتوں پر لگانے سے دانت سفید ہو جاتے ہیں ۔
خشک لیموں کے چھلکوں کا سفوف بنالیں اور اس میں نمک ملاکر دانت صاف کریں اس سے دانتوں کا میل چلا جائے گا ۔
دہی جمانے سے قبل دودھ کو ابال لے اور اس میں دو سبز مرچیں ڈال دیں ۔ اسے آدھے گھنٹے کے لیے رکھ چھوڑیں اور پھر دہی جمائیں ۔ اس سے دہی جلد اور سخت جمے گا ۔
 

شیئر: