Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے پی کے میں مہنگی سڑک کی تعمیر؟

اسلام آباد...جرمن سفیر نے خیبر پختونخوا میں غیر معیاری سڑک کی تعمیر پر سوال اٹھا د ئیے۔جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ازاخیل میں مقامی آبادی اور جرمن حکومت کے تعاون سے تیار کردہ سڑک کی تصویر ٹوئٹ کی ہے۔ مارٹن کوبلر نے کہا کہ مقامی افراد نے ضلع نوشہرہ کے گاوں ازاخیل بالا میں ایک کلومیٹر طویل سڑک 12 انچ کی تہہ کے ساتھ صرف 40 لاکھ روپے میں بنائی جس کے لئے مالی معاونت جرمنی کی جانب سے فراہم کی گئی۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ایک کلومیٹر سڑک صرف 6 انچ کی تہہ کے ساتھ ایک کروڑ روپے میں بنائی۔اس کا مطلب ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 60 لاکھ روپے مہنگی سڑک بنائی اور اس کا معیار بھی مقامی آبادی کی تعمیر کردہ سڑک سے کم ہے۔ مارٹن کوبلر نے کہا کہ کوئی مجھے بتا سکتا ہے ایسا کیوں ہے؟۔ مارٹن کوبلر نے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں یہ ٹوئٹ کی ہے۔ جرمن سفیر کے ٹو ئٹ پر وزیراعلیٰ کے پی کے کے مشیر اجمل وزیر نے کہا کہ جرمن سفیر کی بات کی تردید نہیں کرتا‘ کمیونٹی اور حکومتی سطح کے منصوبے میں فرق ہے ۔حکومتی سطح پر ٹیکس ، ٹائم کاسٹ اور ٹینڈر کے مسائل ہوتے ہیں۔
 

شیئر: