Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں ”ساھر“بھی ڈوب گیا

مکہ مکرمہ۔۔۔ موسلا دھار بارشو ں کے باعث مکہ مکرمہ کے متعدد علاقوں میں سیلاب آگیا۔ وہاں موجود ساھر کے کیمرے بھی ڈبوں سمیت ڈوب گئے۔ مقامی شہری نے ساھر کے ڈوبتے ہوئے کیمروں کے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کردیئے۔ مقامی شہری نے وڈیو کلپ میں یہ بھی دکھایا کہ ساھر کے کئی کیمرے سیلاب میں بہتے چلے جارہے ہیں۔ 
 

شیئر: