Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#اسد_عمر

وزیر خزانہ اسد عمر کی کارکردگی کو لے کر سیاسی حلقوں کی جانب سے کئی دنوں سے شدید تنقید کی جا رہی تھی اور یہ خبریں بھی سامنے آرہی تھیں کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اسد عمر سے استعفی لینے کا فیصلہ کر لیا ہے البتہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر اپنا کام جاری رکھیں گے۔
توصیف عباسی نے لکھا ‏: وزیر خزانہ اسد عمر کو تبدیل کرنی کی افواہیں صرف ایک پراپیگنڈہ ہے، عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی ایسی بات پر یقین نہ کریں، اسد عمر نہایت قابل شخص ہیں اور وزیراعظم عمران خان کو انکی صلاحیتوں پر پورا یقین ہے اور اسد عمر اپنی بھرپور توجہ کے ساتھ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انوار لودھی نے ٹویٹ کیا : ‏اسد عمر کو تبدیل کرنی کی افواہیں اپوزیشن اور میڈیا کا پراپیگینڈا ہے۔ میری وزیراعظم کے ایک قریبی مشیر سے ابھی بات ہوئی ہے.. انہوں نے ایسی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے.. بلکہ ان کے مطابق 'ایسا سوچیو وی ناں!'۔
ٹیم گورنر پنجاب نے لکھا : ‏وزیر خزانہ اسد عمر کی تبدیلی کی خبریں مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہیں. اسد عمر بطور وزیر خزانہ اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے. اسد عمر کی اقتصادی پالیسیاں لانگ ٹرم میں ملک کی اکانومی کو ایشین ٹائیگر بنائیں گی. تباہ حال معیشت کی سرجری کرنا اسد عمر کا بڑا کارنامہ ہے.
بابا کوڈا نامی اکاؤنٹ نے ٹویٹ کیا‏ : گارڈفارد اور سسلین مافیا کےکارندےآج بھی ہر ادارےمیں اور میڈیامیں حکومت کو بدنام کرنےکیلیےبھرپور کام کررہے ہیں اور اس کی تازہ مثال ملاحظہ کریں۔پہلے دن خبر آئی اسد عمر اور جہانگیر ترین میں لڑائی ہوئی ہے ، دوسرے دن کہا اسد عمر نے استعفی دے دیا جبکہ حکومت نےایسی خبروں کی تردید کردی۔
ذیشان خان نے کہا ‏: جنہوں نے زندگی میں کبھی ریاضی کے پرچے میں 33 نمبر سے زیادہ نہیں لئے وہ بھی اسد عمر کی قابلیت پر تنقید کر رہے ہیں۔کمال ہے۔
رضوان رضی نے ٹویٹ کیا : ‏اسد عمر کو ہٹائے جانے کی اطلاعات پر خوش ہونے والے یاد رکھیں کہ اسد عمر پی ٹی آئی کا "اکنامک انٹل کچول" ہے، اگر اس کی یہ حالت ہے تو پھر باقی نہلوں دہلوں کا کیا حال ہوگا۔ اس لئے اسی پر گذارہ کر لو، کچھ بچنے کا امکان رہےگا۔ "انکلز" کی سپورٹ حاصل رہےگی۔
سید علی رضا عابدی نے کہا : ‏صرف اسد عمر کو تبدیل کرنے سے کچھ نہیں ملے گا، یہاں ہر شاخ پہ الّو بیٹھا ہے۔ وزیراعظم سے لیکر تمام کابینہ کی "تبدیلی" لاؤ۔
 
 

شیئر: