Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویٹرنز ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کی" ڈرامائی" شکست

سڈنی: آسڑیلیا میں کھیلے جانے والے پہلے ویٹرنز ورلڈ کپ کے فائنل میں میزبان آسڑیلیا نے پاکستان کودلچسپ مقابلے کے بعدڈرامائی انداز میں 3 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ آسٹریلوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44 اوورز میں 165 رنز بنا کر آوٹ ہوئی، کینگروز کی جانب سے ٹونی کلارک 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے جعفر قریشی سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دستگیر بٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا۔ اوپنرز ساجد علی، شاہد انور اور کپتان غلام علی جلد آوٹ ہوگئے۔ اس مرحلے پر بابر الطاف بٹ نے 59 گیندوں پر 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر صورتحال قدرے بہتر بنا دیا ۔امتیاز تارڑ 28 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان کی ٹیم 8 وکٹوں پر 162 رنز ہی بنا سکی اور آسڑیلیا نے یہ فائنل اور ٹائٹل3 رنز سے جیت لیا۔ جان شارٹ نے 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے کہ 21 نومبر کو شروع ہونے والے 50 سال سے زائد العمر کرکٹرز کے اس پہلے ویٹرنز ورلڈ کپ میں8 ٹیموں نے شرکت کی۔ میزبان آسڑیلیا اور پاکستان کے علاوہ سری لنکا، جنوبی افریقہ، کینیڈا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ویلز کی ٹیموں کے سابق کرکٹرز پر مشتمل ٹیمیں اس ایونٹ کا حصہ بنیں۔پاکستانی ٹیم فیورٹ قرار دی جا رہی تھی اور اس نے فائنل تک رسائی بھی حاصل کی لیکن ٹائٹل اپنے نام کرنے میں ناکام رہی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: